اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے اثرات پر مفصل رپورٹ - اسپین میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 65719 ہو گئی

دنیاکے بیشتر ممالک میں پھیل چکا کورونا وائرس کووڈ 19' رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس سے 27 ہزار 370 افراد ہلاک ہوچکے ہے جبکہ تقریبا 5 لاکھ 97 ہزار 458 افراد اس وبا کی زد میں ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے اثرات پر مفصل رپورٹ
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے اثرات پر مفصل رپورٹ

By

Published : Mar 28, 2020, 12:40 PM IST

بھارت میں بھی کورونا وائرس پھیلتا جا رہا ہے اور ملک میں اب تک اس سے متاثرین کی تعداد 873 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک کل 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں 81 ہزار 934 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور تقریبا 3 ہزار295 افراد اس وائرس کی زد میں آنے سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری کا سب سے زیادہ اثر اٹلی ہی میں نظر آرہا ہے۔ یہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 9134 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 86 ہزار498 مریض متاثر ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 100000 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ امریکہ متاثرین کے ایک لاکھ کے اعداد کو پار کرنے والا پہلا ملک ہے۔ یہاں کورونا وائرس سے اب تک 1704 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 4 ہزار،256 افراد اس وبا سے متاثر ہیں۔

اسپین میں بھی کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5138 ہو گئی ہے جو چین سے بھی زیادہ ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 65719 ہو گئی ہے۔

ایران میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ یہاں اس وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2ہزار378 ہو چکی ہے جبکہ 32ہزار332 لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جنوبی کوریا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 144 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 9ہزار478 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق چین کے بعد اٹلی میں یہ جان لیوا وائرس وسیع پیمانہ پر پھیل چکا ہے اور یہاں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چین سے تقریبا دوگنا ہو چکی ہے۔ دنیا کے کچھ دوسرے ممالک میں بھی صورت حال انتہائی سنگین ہوچکے ہیں۔

فرانس بھی کورونا وائرس کے سنگین خطرے سے دوچار ہے اور یہاں اب تک 1 ہزار995 افراد کی اس وائرس کی زد میں آنے سے موت ہو چکی ہے جبکہ 32ہزار964 افراد اس سے متاثرہوئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 759، ہالینڈ میں 546، جرمنی میں 285، سوئٹزرلینڈ میں 197 اور بیلجیم میں 289، ترکی، برازیل اور سویڈن میں 92، انڈونیشیا میں 87، پرتگال میں 76، آسٹریا میں 58، فلپائن میں 54، کینیڈا میں 53، ڈنمارک میں 52، کے علاوہ دیگر ممالک میں جاپان میں 47، ایکواڈور میں 41، عراق میں 40، مصر میں 30، یونان میں 27 اور ملیشیا میں 26 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

پڑوسی ملک پاکستان میں بھی کورونا وائرس بڑے پیمانہ پر پھیل چکا ہے۔ وہاں اب تک 1373 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اس سے متاثر 11 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ بنگلہ دیش میں ابھی تک 48 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ اس سے متاثر پانچ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ سری لنکا میں 106 لوگوں میں انفیکشن کی تصدیق ہو چکی ہے۔ نیپال میں اب تک صرف ان چار متاثرمریضوں کے بارے میں پتہ چلا ہے جن میں سے ایک کو صحتمند ہونے کے بعد چھٹی بھی دے دی گئی ہے جبکہ افغانستان میں 110 متاثرین کا پتہ چلا ہے۔

جان لیوا وائرس کے پھیلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے اس وبا کی روک تھام کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کی مدد کی پیشکش کی ہے۔ اس فنڈ کا استعمال خاص طور پر کمزور صحت کی دیکھ والے ممالک میں کیا جائے گا۔ ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لئے 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جمع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قابل غور ہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے کورونا وائرس کے کیس شروع ہوئے تھے اور اب یہ دنیا کے بیشتر ممالک میں اپنے پاؤں پھیلاچکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details