سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزيز اور جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل نے فون پر جی 20 کے کام پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی میڈیا نے یہ جانکاری دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بات چیت میں جی 20 گروپ کے ممالک کے اجلاسوں کے ضمن میں یکجا کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس کا مقصد کورونا پر قابو پانا اور معمول کی زندگی کی طرف واپس آنا ہے۔ روں سال جی ٹوئنٹی گروپ کی صدارت سعودی عرب کے پاس ہے۔