چین میں حال ہی میں تعینات کئے گئے جرمن سفیر جان ہیکر کا انتقال ہوگیا۔
جرمن وفاقی دفتر خارجہ نے پیر کی صبح ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ انتہائی دکھ اور مایوسی کے ساتھ ہمیں یہ بتانا پڑرہا ہے کہ چین میں جرمن سفیر پروفیسر ڈاکٹر جان ہیکر کے اچانک انتقال کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ان کی عمر 54 سال تھی۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری تعزیت ان کے خاندان اور قریبی لوگوں کے ساتھ ہے۔