دنیا بھر میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے بازار، دوکانتیں اور دفاتر کے علاوہ سبھی مذاہب کے عبادت خانے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔
باجماعت نماز ادا کرنے کے بجائے فلسطین کے غزہ کی ایک مسجد کا موذن مسجد میں تنہا کھڑا نظر آتا ہے۔
ابو ہیثم السویرکی نماز کے لئے اذان دیتے ہیں لیکن وہ لوگوں کو اندر آنے کا خیرمقدم کرنے کے بجائے خود کو باہر رکنے اور نماز ادا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ کیوں کہ وائرس پر قابو پانے کے لئے یہاں بھی عوامی اجتماعات کو محدود کردیا گیا ہے۔