اردو

urdu

ETV Bharat / international

جی -20 اور مرکزی بینکوں کی میٹنگ 15 اپریل کو - meeting on April 15

عام طور پر جی -20 کے وزراء مالیات کی میٹنگ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اورعالمی بینک کے روایتی اجلاس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں ہوتی ہے، لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوگی۔

جی -20 اور مرکزی بینکوں کی میٹنگ 15 اپریل کو
جی -20 اور مرکزی بینکوں کی میٹنگ 15 اپریل کو

By

Published : Apr 13, 2020, 10:56 AM IST

کورونا وائرس 'كووڈ -19' سے عالمی معیشت کے لئے پیدا ہونے والے چیلنجوں پربات چیت کے لئے دنیا کی 20 بڑی معیشت والے ممالک کے گروپ جی -20 کے وزرائے مالیات اورمرکزی بینکوں کے گورنرز 15 اپریل کو میٹنگ کریں گے۔

سعودی پریس ایجنسی نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

عام طور پر جی -20 کے وزراء مالیات کی میٹنگ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اورعالمی بینک کے روایتی اجلاس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں ہوتی ہے، لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہو گی۔

جی -20 کے وزراء مالیات اورسنٹرل بینکوں کے گورنرز کی 31 مارچ کو اختتام پذیر میٹنگ کے دوران کورونا وائرس کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details