افغانستان کے صوبہ ہرات میں ایک گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے زبردست نقصانات کی اطلاع ہے۔
ہرات کے گورنر کے ترجمان کے مطابق، گیس ٹینکر میں دھماکے سے لگنے والی آگ سے 500 سے زائد گیس ٹینکر تباہ ہوگئے، جبکہ اس واقعے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
افغانستان میں گیس ٹینکر پھٹنے سے 500 ٹینکر تباہ، 20 افراد زخمی
ہرات چیمبر آف کامرس کے سربراہ کے مطابق، ٹینکر پھٹنے سے لگی آگ سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ بری ہوگئے
آتشزدگی کی وجہ سے ایران سے آنے والی 132 کلو واٹ کی پاور ٹرانسمیشن لائن کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پاور ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچنے سے ایران سے ہرات آنے والی بجلی معطل ہے جس سے صوبہ ہرات کے بڑے حصے آج بجلی سے محروم ہیں۔
افغان حکام نے گیس ٹینکر پھٹنے کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ٹینکر ایرانی بارڈر کے قریب ہرات کے علاقے اسلام قلعہ کی کسٹمز پوسٹ پر پھٹا ہے۔