اردو

urdu

ETV Bharat / international

Ukraine Russia Tension: فرانس، جرمنی اور بھارت نے بھی اپنے شہریوں سے یوکرین چھوڑنے کی اپیل کی - فرانس نے اپنے شہریوں سے یوکرین چھوڑنے کی اپیل کی

روس یوکرین کشیدگی Ukraine Russia Tension کے درمیان فرانس، جرمنی اور بھارت نے اپنے اپنے شہریوں سے یوکرین چھوڑنے کی اپیل کی۔ اس سے پہلے امریکہ سمیت جاپان، نیدرلینڈ، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، فن لینڈ اور اسرائیل نے بھی اپنے اپنے شہریوں سے فوری طور پر یوکرین چھوڑنے کی اپیل کر چکے ہیں۔

France, Germany and India urge their citizens to leave Ukraine
فرانس، جرمنی اور بھارت نے بھی اپنے شہریوں سے یوکرین چھوڑنے کی اپیل کی

By

Published : Feb 20, 2022, 6:56 PM IST

فرانس نے ہفتے کے روز یوکرین میں اپنے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ ملک چھوڑ دیں۔ ذرائع کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ نے کھارکیو، لوہانسک اور ڈونیٹسک میں فرانسیسی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سکیورٹی کی صورتحال کے باعث بلا تاخیر ان علاقوں کو چھوڑ دیں۔Ukraine Russia Tension

وزارت نے کہا، "یہ سفارش کی جاتی ہے کہ انتہائی چوکسی اختیار کی جائے اور ملک کے شمال اور مشرق میں سرحدی علاقوں کا سفر نہ کیا جائے۔ فرانسیسی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ یوکرین کا تمام سفر معطل کر دیں۔"France urge their citizens to leave Ukraine

فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں یوس لی ڈریان نے ہفتے کے روز اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے فون پر یوکرین کی سرحدوں پر موجودہ صورتحال کے بارے میں بات کرنے کے بعد یہ نوٹس شائع کیا۔

لاوروف نے خبردار کیا کہ سلامتی کے شعبے میں روس کے جائز حقوق کو نظر انداز کرنے سے نہ صرف یورپی براعظم بلکہ دنیا کے استحکام کو نقصان پہنچتا ہے۔

جرمن حکومت نے بھی ہفتے کے روز اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر یوکرین چھوڑ دیں، جرمن وفاقی دفتر خارجہ نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر اپنی حفاظتی ہدایت میں کہا، "کسی بھی وقت فوجی تنازعہ ممکن ہے۔ اچھے وقت میں ملک چھوڑ دیں۔"

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine Tension: متعدد ممالک نے اپنے شہریوں سے یوکرین چھوڑنے کی اپیل کی

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں واقع بھارتی سفارتخانے نے بھی اپنے شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے یوکرین میں غیر ضروری قیام کرنے والے بھارتی شہریوں اور طلبہ کو عارضی طور پر ملک چھوڑ دینا چاہیے۔India urge their citizens to leave Ukraine

اس کے علاوہ کیف میں واقع بھارتی سفارتخانے نے بھارتی طلباء کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ چارٹر پروازوں کے بارے میں اپ ڈیٹس کے لیے متعلقہ کانٹریکٹرز سے بھی رابطہ کریں۔

اس سے قبل امریکہ سمیت جاپان، نیدرلینڈ، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، فن لینڈ اور اسرائیل نے روس یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی Russia Ukraine Tension کے پیش نظر اپنے اپنے شہریوں سے فوری طور پر یوکرین چھوڑنے کی اپیل کر چکےہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details