چین کے سرکاری میڈیا سی سی ٹی وی کے مطابق رواں ہفتے کے آخر میں جنوب مغربی چین کے صوبہ سچوان میں موسلا دھار بارش سے سیلاب کا ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے۔
اس تباہی کے پیش نظر حکومت نے اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے، جو کہ چین میں دوسرا سب سے بڑا ایمرجنسی نظام ہے۔
سی سی ٹی وی کے مطابق اچانک طوفانی بارش کے پھٹنے نے صوبہ سچوان کے دارالحکومت چینگدو میں بری طرح تباہی پھیل گئی ہے۔