اردو

urdu

By

Published : Oct 20, 2021, 10:41 PM IST

ETV Bharat / international

نیپال میں سیلاب اور تودہ گرنے سے 48 لوگوں کی موت

وزارت داخلہ کے ترجمان فنندر منی پوکھریل نے بتایا کہ نیپال میں تین دنوں سے جاری بارش کے بعد آئے سیلاب اور تودہ گرنے کے واقعات سے 48 افراد کی ہلاکت اور 31 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

Floods and landslides kill 48 in Nepal
نیپال میں سیلاب اور تودہ گرنے سے 48 لوگوں کی موت

نیپال میں گذشتہ تین دنوں سے جاری بے موسم بارش کے بعد آئے سیلاب اور تودہ گرنے کے واقعات سے کم سے کم 48 لوگوں کی موت ہوگئی اور 31 افراد لاپتہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق موسم برسات دو ہفتے قبل ہی ختم ہوگیا تھا اور اس بے موسم کی بارش سے ندیوں اور آبی ذخائر میں سطحِ آب میں اضافہ ہوگیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان فنندر منی پوکھریل نے بتایا کہ 48 افراد کی ہلاکت اور 31 افراد کے لاپتہ ہونے کے علاوہ 23 لوگ بدھ تک بارش کے سبب پیش آئے حادثات میں زخمی ہوئے ہیں۔ ان حادثات میں ہوئی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے بتایا کہ ان واقعات میں 20 مکانات پوری طرح تباہ ہوگئے ہیں اور سینکڑوں ایکڑ میں کھڑی دھان کی فصل برباد ہوگئی ہے۔ ملک کے 77 اضلاع میں سے 20 ضلع بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ابھی تک ہوئے جان ومال کے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔

وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ کے مطابق الام ضلع میں سب سے زیادہ گیارہ افراد کی موت ہوئی ہے۔ مغربی نیپال کے سدور مغرب میں دوتی ضلع میں نو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ اسی صوبہ کے بجہانگ ضلع میں 23 لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بیشتر واقعات مشرقی اور مغربی حصوں میں پیش آئے ہیں۔ جمعرات سے موسمی بارش میں کمی کے آثار ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details