اردو

urdu

ETV Bharat / international

Fire in China: چین میں آتشزدگی سے پانچ افراد ہلاک

محکمہ مواصلات Department of Communications کے مطابق پانچ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا اور 14 دیگر کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا جن میں سے پانچ افراد کی موت ہوچکی ہے۔

Five killed in China fire
Five killed in China fire

By

Published : Jan 8, 2022, 11:40 AM IST

چین کے صوبہ ہنان میں ہفتہ کی علی الصبح ایک میڈیکل سینٹر میں آگ لگنے (Fire at the medical center in China) سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔

محکمہ مواصلات نے بتایا کہ یہ واقعہ ہینگ یانگ کے شیگو ضلع میں پیش آیا۔ حادثے کے وقت مرکز میں 19 افراد موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پانچ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا اور 14 دیگر کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا جن میں سے پانچ افراد کی موت ہوچکی ہے۔

حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details