اردو

urdu

ETV Bharat / international

ترکی: پانچ صحافیوں کو قید کی سزا

لیبیا میں مارے گئے قومی خفیہ تنظیم کے ملازمین کے عرفی نام شائع کیے جانے کے سبب صحافیوں کے خلاف استنبول کے سرکاری پراسیکیوٹر کے دفتر نے کارروائی کی ہے۔

By

Published : Sep 10, 2020, 4:29 PM IST

sdf
sdf

ترکی کی ایک عدالت نے ایک انٹیلی سروس سے متعلق خفیہ اطلاعات کو افشاء کرنے پر 5 صحافیوں کو قید کی سزا سنائی ہے۔

ترک میڈیا نے بتایا کہ او ڈی ٹی وی براڈ کاسٹر کے صحافیوں بارس ٹیرکوگلو، ہلیا کیلنس، ایرین ائکنسی، بارس پہلیون اور یینی یاسم اخبار کے فرحت سیلک، آئیدین کیسر اور ینیکیگ اخبار سے ارک ایکرر اور مورت اگیریل نے قومی خفیہ تنظیم کے ملازمین کے عرفی نام شائع کئے جو لیبا میں مارے گئے ہیں۔

اسی سلسلے میں استنبول کے سرکاری پراسیکیوٹر کے دفتر نے صحافیوں کے خلاف مجرمانہ کارروائی کی۔

سوزسو اخبار کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے بدھ کو ٹرکوگلو اور ایکنسی کو بری کردیا، پہلیون اور کیلنس کو تین سال اور 9 ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی اور اگیریل، سیلک اور کیسر کو چار سال اور 8 ماہ کی قید کی سزا سنائی۔

پہلیون، کیلنس ور اگیریل کو پیرول پر رہا کردیا گیا ہے جبکہ ایکرر کے معاملے پر عدالت علیحدہ سے غور کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details