اردو

urdu

ETV Bharat / international

یمن میں پانچ حوثی باغی ہلاک

باغیوں نے سرکاری فوج پر گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ الحدیدہ میں 61 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

sfd
sfd

By

Published : Jul 6, 2020, 10:40 PM IST

یمن کے سرکاری سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مغربی حصہ میں حوثی باغیوں کے ایک حملہ کو ناکام بناتے ہوئے کم از کم پانچ کو مار گرایا ہے۔

فوج کے پریس مرکز نے پیر کو کہا حوثی باغیوں نے صوبہ الحدیدہ کے ضلع توہائتہ میں فوج کے ٹھکانہ پر حملہ کیا۔اس دوران مشترکہ افواج کے ساتھ ہوئے تصادم میں حوثی باغیوں کا زبردست نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تصادم کے دوران کم از کم پانچ حوثی باغی مارے گئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔کہا کہ حوثی باغی ضلع میں آگے بڑھنے کی کوشش کررہے تھے جسے حفاظتی دستوں نے ناکام بنا دیا۔

اس درمیان باغیوں نے سرکاری فوج پر گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ الحدیدہ میں 61 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

فوجی ذرائع کے مطابق ایک روز قبل باغیوں نے صوبہ مآرب میں فوج پر حملہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری فوج کی حمایت والے اتحاد نے جوابی کارروائی میں باغیوں کے ٹھکانے کو نشانہ بناتے ہوئے تقریباً 14 ہوائی حملے کئے۔تصادم کے دوران دونوں فریقوں کا زبردست نقصان ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details