اردو

urdu

ETV Bharat / international

موصل شہرمیں پہلی بارجانوروں کے ہسپتال کا قیام

عراق کے دوسرے سب سے بڑے آبادی والے شہر موصل میں اس سے قبل جانوروں کا کوئی ہسپتال نہیں تھا

First veterinary clinic opens in Mosul

By

Published : Jul 2, 2019, 12:04 PM IST

عراق کے موصل شہر میں پہلی بار جانوروں کے ہسپتال شروعات کی کی گئی ہے۔

موصل شہر میں پہلی بار جانوروں کے ہسپتال کا قیام

اس سے قبل کتوں اور بلیوں اور دیگر پالتو جانوروں کو علاج کے لیے داہوک یا اربل شہر میں لے جایا جاتا تھا۔

ہسپتال میں پالتو جانوروں، خاص کر کتوں اور بلیوں کا خصوصی علاج کیا جاتا ہے۔ یہاں ہر وہ سہولیات دستیاب ہیں جو کسی انسانی ہسپتال میں ہو سکتی ہیں۔

ہسپتال کی شروعات 4 جانوروں کے ماہر ڈاکٹرز کے ذریعہ کی گئی ہے۔

عراق میں جانوروں کے ہسپتال کا قیام یہ پہلا نہیں ہے۔ قومی دارالحکومت بغداد اور کردستان کے شمالی علاقے میں متعدد جانوروں کے ہسپتال موجود ہیں۔

عراق کے دوسرے سب سے بڑے آبادی والے شہر موصل میں اس سے قبل جانوروں کا کوئی ہسپتال نہیں تھا، لیکن اس 'النور' کے نزدیک اس ہسپتال کے قیام سے جانوروں کے مالکان کو کسی دوسرے شہر کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details