امریکی سیکریٹری خارجہ اینٹونی بلنکن اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کی۔ جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی ذاتی ملاقات میں قریشی نے افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔
امریکی سیکریٹری خارجہ اینٹونی بلنکن نے ٹویٹ کرکے کہا کہ میں نے پاکستانی وزیر خارجہ سے اپنے دوطرفہ تعاون اور افغانستان کے مستقبل کے بارے میں ملاقات کی۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ ملاقات نیو یارک شہر کے پیلس ہوٹل میں دوپہر 1 بجے شروع ہوئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد یہ پہلی ذاتی ملاقات ہے۔
اس ملاقات کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔
انہوں نے بین الاقوامی برادری کی اہمیت پر بھی زور دیا کہ وہ طالبان کو اپنے وعدوں پر قائم رکھے اور جنگ زدہ ملک میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران سے افغان عوام کی مدد کرنا اس کی اخلاقی ذمہ داری کو تسلیم کریں اور دنیا کو افغانستان کو علیحدہ کرنے کی غلطی نہ دہرائے۔
شاہ محمود قریشی نے امریکی سیکریٹری خارجہ کے ساتھ ملاقات میں مزید کہا کہ 'ہمیں مشترکہ طور پر کام کرنے کا راستہ تلاش کرنا ہے تاکہ امن و استحکام کا مشترکہ مقصد حاصل کیا جاسکے'۔