اردو

urdu

ETV Bharat / international

جاپان میں آگ زنی، 33 افراد ہلاک - شنزوابے

کیوٹو کے ایک اینی میشن اسٹوڈیو میں آگ لگنے کے سبب اب تک 33 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

جاپان میں آگ زنی، 33 افراد ہلاک

By

Published : Jul 19, 2019, 10:53 AM IST

جاپان کے شہر کیوٹو میں آگ زنی کا ایک بڑا حادثہ پیش آیا،کیوٹو اینی میشن اسٹوڈیو میں ایک نا معلوم شخص نےگھس کر پٹرول چھڑکنا شروع کردیا اوراسٹیوڈیو میں آگ لگا دی۔

آگ لگانے کے بعد مشتبہ شخص بھاگنے لگا لیکن گر جانے کے سبب اسے بھی حراست میں لے کر ہسپتال لے جایا گیا،
لیکن ابھی تک حملے کی وجہ کا پتہ نہیں چلا ہے۔

جاپان میں آگ زنی، 33 افراد ہلاک

وہیں جاپانی وزیر اعظم شنزوابے نے اس حادثے پر غم کا اظہار کرکے متاثرہ کے اہل خانہ سے ہمدردی ظاہر کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ جاپان میں دوسری عالمی جنگ کے بعد یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے ۔

کیوٹو اینی میشن کی عالمی سطح پر ایک الگ شناخت ہے، جو فلم، ناول، کارٹونز گرافکس کے لیے خاص جانا جاتا ہے۔

جاپان میں آگ زنی، 33 افراد ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details