دارالحکومت منیلا سمیت فلپائن کے متعدد شہروں کو بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔کئی علاقے ڈوب گئے ہیں اور ملک کے جنوبی حصے میں 'ویمکو' نامی سمندری طوفان نے تباہ کاریاں مچا دی ہیں اور 39 جانیں بھی لے لی ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ سمندری طوفان کی وجہ سے کئی طرح کے حادثات پیش آئے ہیں، ان حادثوں میں 39 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ 32 لوگ لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔