وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے آج یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں لائن آف ایکچول کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں سوالات کے جواب میں کہا ’’جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہندوستان اور چین سفارتی اور فوجی چینلجنوں کےذریعہ ہند۔ چین سرحدی علاقوں میں مکمل طور پر فوج کو ہٹانے کے سلسلے میں کوششیں کررہے ہیں۔ دونوں ممالک کے خصوصی نمائندوں کے مابین اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ لائن آف ایکچول کنٹرول سے جلد از جلد فورسز کو مکمل طور پر ہٹایاجائے اور باہمی معاہدوں اور پروٹوکول کے مطابق سرحد پر امن و استحکام کی بحالی ہمارے باہمی تعلقات کی مجموعی اور ہموار ترقی کے لئے ضروری ہے۔
'تعلقات میں بہتری کے لیے ایل اے سی سے چینی افواج کا انخلاء ضروری'
ہندوستان نے جمعہ کے روز اس بات کا اعادہ کیا کہ مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول سے چینی افواج کے مکمل انخلا اور سرحدی خطے میں امن و استحکام کی مکمل بحالی کے بغیر دونوں ممالک کے باہمی تعلقات ترقی نہیں پاسکتے۔
تعلقات بہتری کے ایل اے سی کے انخلاء ضروری
یہ بھی پڑھیں: لداخ کو کشمیر سے جوڑنے والی اہم سرنگوں پر کام شروع
انہوں نے کہا کہ یہ کوششیں اسی اتفاق رائے کے مطابق کی جارہی ہے۔ سفارتی سطح پر بارڈر مینجمنٹ ورکنگ سسٹم (ڈبلیو ایم سی سی) اور سینیئر ملٹری کمانڈرز کے متعدد دور کی میٹنگوں میں اس وقت جاری فوج کو ہٹانے کی کوشش پر عمل درآمد اور اسے جلد سے جلد پورا کرنے کے سلسلے میں نئے قدم اٹھانے کے بارے میں بحث ہوئی ہے۔ مستقبل نزدیک میں اور بھی میٹنگوں کا انعقاد کئے جانے کا امکان ہے۔