افغانستان کی مقامی میڈیا طلوع نیوز کے مطابق، اسلامی تعاون کی تنظیم (OIC) افغانستان میں انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے ایک غیر معمولی وزارتی اجلاس منعقد کر رہی ہے کیونکہ ملک میں موسم سرما قریب آ رہا ہے اور ملک کو شدید اقتصادی مسائل کا سامنا ہے۔
افغانستان پر او آئی سی کے اجلاس میں OIC Meeting on Afghanistan یورپی یونین اور پی 5 ممالک یعنی امریکہ، چین، فرانس، برطانیہ اور روس کو بھی مدعو کیا گیا ہے، جس سے اس اجلاس کی اہمیت نمایاں ہوتی ہے۔
اس ہفتے کے شروعات میں سعودی عرب نے افغانستان کے معاملے پر او آئی سی کی میٹنگ OIC Meeting on Afghanistan بلانے کی درخوست کی تھی اور پاکستان اس میٹنگ کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہوگیا تھا۔
دوسری جانب احمد مسعود کی قیادت میں افغانستان کے مزاحمتی محاذ نے افغانستان پر او آئی سی کے اجلاس کا خیرمقدم تو کیا لیکن انھوں نے پاکستان کی میزبانی پر تشویش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: OIC Meeting on Afghanistan: افغانستان پر 'او آئی سی' کے ہنگامی اجلاس کی میزبانی پاکستان کرے گا