ترک صدر رجب طیب اردوگان کے داماد اور ترکی کے مرکزی وزیر خزانہ نے سوشل میڈیا پر اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
ترکی کے مرکزی وزیر خزانہ بیراٹ البیرک نے سماجی رابطے کی ایک سائٹ پر کہا کہ وہ صحت کی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں گے۔
بیالیس سالہ البیرک کا جولائی 2018 میں وزیر خزانہ کے طور پر تقرر کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ تقریبا تین سال تک وزیر توانائی رہ چکے تھے۔
ان کا استعفی سینٹرل بینک کے چیف مراد یسال کی ہفتے کے آخر میں برخاستگی اور سابق وزیر خزانہ ناجی اقبال کی طرف سے ان کی جگہ لینے کے بعد دیا گیا ہے۔
البیرک نے کہا 'میں نے صحت کے مسائل کی وجہ سے پانچ سال کے عہدے پر رہنے کے بعد وزیر کی حیثیت سے اپنی ڈیوٹی جاری رکھنے کا فیصلہ نہیں کیا'۔