اردو

urdu

ETV Bharat / international

اردگان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے فریم ورک کے اندر بات چیت کے ذریعے کشمیری عوام کی توقعات کے مطابق اس مسئلے کو حل کرنے کے حق میں ہیں'۔

sfd
sdf

By

Published : Sep 22, 2020, 10:41 PM IST

اسلامی ممالک کی قیادت کے لیے کوشاں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کے مسئلے کو ایک بار پھر اٹھایا۔ انہوں نے اسے جلتا ہوا مسئلہ (برننگ اشو) قرار دیا ہے۔

گذشتہ برس اردگان نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس اقدام سے مسئلہ کشمیر مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا تنازع، جو جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی کلید بھی ہے، وہ اب بھی 'برننگ اشو' ہے۔

اردگان نے مزید کہا کہ 'ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے فریم ورک کے اندر بات چیت کے ذریعے کشمیری عوام کی توقعات کے مطابق اس مسئلے کو حل کرنے کے حق میں ہیں'۔

اردگان نے براہ راست بھارت کا نام لینے سے گریز کیا، حالانکہ اس کے علاوہ آذربائیجان سے آرمینیا تک کے بہت سے تنازعات پر بات کرتے ہوئے متعلقہ ممالک کا نام لیا۔

گذشتہ برس جنرل اسمبلی کے اعلی سطحی اجلاس میں، صرف اردگان اور ملائشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کشمیر کے بارے میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی آواز میں آواز ملائی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details