اردو

urdu

By

Published : Aug 7, 2019, 9:53 AM IST

Updated : Aug 7, 2019, 12:18 PM IST

ETV Bharat / international

انسانی حقوق کی تنظیم دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم 'انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس' کا کہنا ہے کہ کشمیر کی آزاد شناخت کا خاتمہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس سے انسانی حقوق کے بحران میں شدت آئے گی۔

انسانی حقوق کی تنظیم دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف

آئی سی جے نے جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حالات خراب ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

آئی سی جے کے سکریٹری جنرل سام ظریفی نے کہا ہے کہ کشمیر کے باشندوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف عالمی بلکہ بھارت کے داخلی معیار کے بھی خلاف ہے۔

آئی سی جے نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق پر ضرب ہے۔ احتجاج روکنے کے لیے کمیونی کیشن نظام کا بلیک آؤٹ کیا گیا، مظاہرے روکنے کے لیے فوج کی تعداد بڑھائی گئی، سیاسی قیادت کو نظر بند کے ساتھ گرفتارکیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی عدالت کو آئینی اور قانونی خلاف ورزی کا جائزہ لینا ہوگا، تمام نگاہیں بھارتی سپریم کورٹ پر ہیں۔ بھارتی سپریم کورٹ کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری نبھائے۔

Last Updated : Aug 7, 2019, 12:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details