اردو

urdu

ETV Bharat / international

عالمی سطح پر کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 9 کروڑ سے تجاوز - جان ہاپکنز یونیورسٹی

مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور دنیا میں اس کے متاثرین کی تعداد 9 کڑور سے متجاوز کرچکی ہے جبکہ 19.34 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

effected cases of corona virus in worldwide
عالمی سطح پر کورونا وائرس متاثرین

By

Published : Jan 11, 2021, 5:52 PM IST

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں 9 کروڑ 60 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 19 لاکھ 34 ہزار 784 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

کورونا وائرس سے بری طرح متاثر امریکہمیں سب سے زیادہ مریض ہیں اور اس کی تعداد 2.24 کروڑ ہوچکی ہے، جبکہ 3.74 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں دوسرے مقام پر ہے، جہاں مریضوں کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، موذی وبا سے شفایاب مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 92 ہزار 909 تک جا پہنچی ہے، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1،51،160 ہوچکی ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 81.05 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 2.03 لاکھ سے زیادہ مریض دم توڑ چکے ہیں،

روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 33.66 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 60،963 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 30.81 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 81،567 افراد فوت ہوئے ہیں۔

فرانس میں 28.40 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر اور 67،885 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ کووڈ ۔19 سےترکی میں 23.26 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 22،807 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اٹلی میں اب تک 22.76 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر اور اور 78،755 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، اب تک اسپین میں 20.50 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر اور 51،874 افراد فوت ہوچکے ہیں۔

جرمنی میں 19.29 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 40،936 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، کولمبیامیں اب تک 17.86 لاکھ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر اور 46،114 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ارجنٹائنامیں کووڈ ۔19 سے 17.22 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 44،495 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو میں 15.34 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اور 1.33 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پولینڈ میں کورونا کے 13.85 کیسز ہیں اور 31،189 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ایران میں اب تک 12.86 لاکھ سے زیادہ افراد موذی وبا سے متاثر اور 56،171 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوکرین میں جان لیوا وائرس سے 11.50 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 20،641 افراد ہلاک چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں 12.31 افراد متاثراور 33،163 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، پیرو میں اب تک 10.26 لاکھ سے زیادہ افراد وائرس سے متاثر اور 38،049 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

نیدرلینڈ میں 8.50 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اور 12،461 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، انڈونیشیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 8.28 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 24،129 ہو چکی ہے۔

جمہوریہ چیک میں کورونا سے اب تک 8.31 لاکھ افراد متاثر اور 13،115 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، رومانیہ میں کورونا سے 6.71 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 16،654 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، بیلجیئممیں اب تک 6.64 لاکھ سے زائد افراد ا متاثر اور 20،078 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اب تک کینیڈامیں 6.64 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 16،960 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔چلی میں 6.41 لاکھ افراد کووڈ ۔19 سے متاثر اور 17،096 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

عراق میں کورونا متاثرین کی کی تعداد 6.02 لاکھ سے زائد اور مرنے والوں کی تعداد 12،895 ہوچکی ہے۔ بنگلہ دیش میں کورنا متاثرین کی تعداد 5.22 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور 7781 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاکستان میں اب تک 5.04 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اور 10،676 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسرائیل میں وبائی مرض سے 4.91 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 3671 زندگیاں ضائع ہوچکی ہیں۔

سویڈن میں 4.89 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر اور 9433 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ فلپائن میں 4.87 لاکھ افراد متاثر اور 9405 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ میں اس وبا سے 4.77 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8267 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔پرتگال میں کورونا نے 4.83 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ 7803 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مراکش میں وبائی مرض سے 4.52 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 7743 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ آسٹریا میں کورونا سے 3.80 لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ 6723 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا کے 3.63 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 6291 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سےایکواڈورمیں 14،177 ، بولیویا میں 9376 ، مصرمیں 8197 ، گوئٹے مالا میں 5025 اور چین میں 4،792 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details