اردو

urdu

ETV Bharat / international

مشرقی انڈونیشیا میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

مشرقی انڈونیشیا کے کچھ حصوں میں زیر آب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فی الحال زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مشرقی انڈونیشیا میں زلزلہ کے شدید جھٹکے
مشرقی انڈونیشیا میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

By

Published : Nov 4, 2021, 5:31 PM IST

انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ مالوکو میں جمعرات کے روز زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 5.9 نانپی گئی ہے۔ جیو فزیکس ایجنسی نے کہا کہ آج صبح 9: 42 منٹ پر مالوکو صوبے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ایجنسی نے سمندر میں بڑی لہریں نہ اٹھنے کی وجہ سے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا کہ 5.7 شدت کا زلزلہ شمالی مالوکو صوبے کے سیرام جزیرے پر ساحلی گاؤں امہائی سے تقریباً 65 کلومیٹر کے فاصلے پر آیا۔

زلزلے کا مرکز سطح سمندر سے تقریباً 10 کلومیٹر نیچے تھا۔ انڈونیشیا کی موسمیاتی اور جیو فزیکل ایجنسی نے کہا کہ زلزلے سے سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شمالی ملوکو صوبے کی آبادی تقریباً 10 لاکھ ہے اور یہ ملک کے سب سے کم آبادی والے صوبوں میں سے ایک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details