اردو

urdu

ETV Bharat / international

نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کرنے والے درجنوں افراد گرفتار

تل ابیب میں 13 اور یروشلم میں 15 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پرامن احتجاج رکنے کے بعد، کچھ مظاہرین نے سڑکیں بند کرکے پولیس افسران پر حملہ کرنا شروع کردیا تھا۔ اس دوران کچرے کے ڈبوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔

sf
sdf

By

Published : Jul 19, 2020, 8:20 PM IST

Updated : Jul 19, 2020, 10:56 PM IST

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ کرنے کے سلسلے میں 28 مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

ویڈیو

ہفتے کی رات دیر گئے یروشلم اور تل ابیب کے مابین حکومت مخالف مظاہرے ہوئے، جس میں مسٹر نیتن یاہو کے استعفی کا مطالبہ کیا گیا۔

اس دوران مظاہرین نے سڑکیں بند کردیں۔ اہم بات یہ ہے کہ نتن یاھو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کی سماعت اتوار کو شروع ہو چکی ہے۔

پولیس ترجمان میخائل جنگر مین نے بتایا کہ تل ابیب میں 13 اور یروشلم میں 15 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج رکنے کے بعد ، کچھ مظاہرین نے سڑکیں بند کرکے پولیس افسران پر حملہ کرنا شروع کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران کچرے کے ڈبوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔

ادھر ، یروشلم کی عدالت میں مسٹر نیتن یاھو کا ایک اعلی سطحی بدعنوانی کا کیس چل رہا ہے جس میں تکنیکی کارروائی ختم ہوگئی ہے۔ مسٹر نیتن یاہو پر بدعنوانی ، فراڈ اور اثر و رسوخ کے غلط استعمال کے تین الگ الگ مقدمات میں فرد جرم عائد کیا گیا ہے۔

Last Updated : Jul 19, 2020, 10:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details