بھارت اور امریکہ کے داعش کے خلاف لڑائی میں مشترکہ عزم کرتے ہوئے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ کل نئی دہلی میں ان کا ملک بھارت کو تین ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کے مفاہمت نامے پر دستخط کرے گا۔
احمدآباد کے موٹیرا میں واقع دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ میدان سردارپٹیل اسٹیڈیم میں دو لاکھ سے زیادہ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔
اسٹیج پر محترمہ ملینیا ٹرمپ اور وزیراعظم نریندرمودی بھی موجود تھے۔
مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ 'ہم دفاعی تعاون کو مسلسل آگے بڑھاتے رہیں گے،امریکہ بھارت کو دنیا کے سب سے زبردست اور بہترین فوجی آلات مہیا کرانا چاہتےہیں۔ ہم ایسے جدید ہتھیار بناتے ہیں جو کوئی نہیں بناتا۔بھارت کے ساتھ ان کی خرید کی بات چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ کل ہمارے نمائندے تین ارب ڈالر سے زیادہ کے فروخت کے سودے پر دستخط کریں گے جن میں زیادہ تر فوجی ہیلی کاپٹر اور دیگر فوجی آلات شامل ہیں'۔
انہوں نے بھارت اور امریکہ کے درمیان تینوں افواج کی مشترکہ فوجی مشق ٹائگر اینڈ ٹرائمف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اپنے شہریوں کو انتہا پسند داعش کے خطرے سے بچانے کے لیے متحد ہیں۔