اردو

urdu

Typhoon Rai in Philippines: فلپائن میں رائے طوفان کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 375 تک پہنچ گئی

فلپائن میں آئے تباہ کن رائے طوفان Typhoon Rai in Philippines سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 375 ہوگئی ہے جبکہ 56 سے زیادہ افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور 500 افراد زخمی ہیں۔

By

Published : Dec 20, 2021, 8:15 PM IST

Published : Dec 20, 2021, 8:15 PM IST

death toll rises 375 due to typhoon rai in philippines
فلپائن میں رائے طوفان کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 375 تک پہنچ گئی

دی منیلا بلیٹن نے اتوار کے روز فلپائن کی نیشنل پولیس (پی این پی) کے ترجمان کرنل روڈرِک آگسٹس البا کے حوالے سے بتایا کہ وسطی وِسایَس کے علاقے میں سب سے زیادہ 129 اموات ہوئیں، اس کے بعد مغربی وسایس میں 22 اموات ہوئیں ۔

اخبار کے مطابق سمندری رائے طوفان Typhoon Rai in Philippines سے متعلقہ وجوہات کی وجہ سے کاراگا میں 10، شمالی منڈاناؤ میں سات اور زامبوانگا میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

دی منیلا بلیٹن نے پیر کو بتایا کہ طوفان کے نتیجے میں اموات کی تعداد 375 ہو گئی ہے۔ 500 افراد زخمی ہیں، جبکہ کم از کم 56 افراد لاپتہ ہیں۔

180800 سے زائد افراد اب بھی مختلف علاقوں میں مقیم ہیں اور بجلی بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) کے مطابق 16 دسمبر کو فلپائن میں سمندری طوفان رائے کے ٹکرانے کے بعد 332000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی فلپائن میں سمندری طوفان کومپاسو سے 30 افراد ہلاک

واضح رہے کہ جمعرات کو فلپائن کے جنوبی اور وسطی صوبے میں 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے تباہ کن طوفان Typhoon Rai in Philippines سے تقریباً 780,000 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ جن میں سے تقریباً تین لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details