اردو

urdu

Typhoon Rai in Philippines: فلپائن میں طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی

فلپائن میں آنے والے تباہ کن رائے طوفان Typhoon Rai in Philippines سے کم از کم 100 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، صدر روڈریگو ڈوٹرٹے نے ہفتے کے روز علاقے کا فضائی سروے کیا اور دو بلین پیسو یعنی چار کروڑ ڈالر کی امداد کا وعدہ بھی کیا۔

By

Published : Dec 19, 2021, 6:36 PM IST

Published : Dec 19, 2021, 6:36 PM IST

Death toll rises 100 due to Typhoon Rai in Philippines
فلپائن میں طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی

فلپائن کے بوہول صوبے کے گورنر نے کہا ہے کہ سمندری طوفان رائے Typhoon Rai in Philippines کی وجہ سے کم از کم 49 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ملک میں اس تباہی سے مرنے والوں کی تعداد 100 ہو گئی ہے۔

بوہول صوبے کے گورنر آرتھر یاپ نے کہا کہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں اور 13 افراد زخمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ اتوار کو فیس بک پر ایک بیان کے مطابق یاپ نے علاقے کے میئر سے امدادی اقدامات تیز کرنے کو کہا ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو فلپائن کے جنوبی اور وسطی صوبے میں 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے تباہ کن طوفان Typhoon Rai in Philippines سے تقریباً 780,000 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ جن میں سے تقریباً تین لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی فلپائن میں سمندری طوفان کومپاسو سے 30 افراد ہلاک

طوفان کے بعد 227 شہروں اور قصبوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ حکام کے مطابق اب تک صرف 21 علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال ہوئی ہے۔ تین علاقائی ہوائی اڈوں پر پانی بھر گیا ہے۔

ملک کے مشہور سیاحتی مقام بوہول کے گورنر نے آج کہا کہ وہ طوفان کے بعد خطے کے 48 میئروں میں سے نصف سے بھی کم سے رابطہ قائم کرنے میں کامیاب ہو پائے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں ہزاروں فوجیوں، کوسٹ گارڈ اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو تلاش اور بچاؤ کے کاموں میں مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details