اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین: کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ - عالمی تازہ ترین خبریں

چین میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 304 ہوگئی ہے جبکہ تقریباً 13ہزار 983 لوگ اس کی زد میں ہیں۔

چین میں کوروناوائرس
چین میں کوروناوائرس

By

Published : Feb 2, 2020, 10:47 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 8:52 PM IST

چین کے سرکاری ذرائع کے مطابق اس انفیکشن سے ہفتے کو 45 لوگوں کی موت ہوگئی اور اس طرح سے چین میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 304 ہوگئی۔

اس انفیکشن میں مبتلا مریضوں کی تعداد اتوار کی صبح تک 13983پہنچ گئی، جس میں 13816مریض چین کے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2100 سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔ ابھی تک 331 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی ملی ہے۔

واضح رہے کہ چین میں کوروناوائرس کا پہلا معاملہ گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں ووہان شہر سامنے آیاتھا۔موجودہ وقت میں یہ دنیا کے 20 سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 8:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details