اردو

urdu

ETV Bharat / international

فجی میں سیلاب، 1 ہلاک اور 5 لاپتہ - وزیر اعظم فرینک بنیاماراما

پیر کے روز حکام نے بتایا کہ فجی میں اتوار کو طوفان 'آنا' نے ویتو لیوو اور وانوا لاوو جزیروں پر دستک دی جہاں پہلے سے ہی 10،000 سے زیادہ پناہ گزین 300 کے قریب عارضی پناہ گاہوں میں مقیم تھے۔

طوفان کے سبب فجی میں سیلاب، 1 ہلاک 5 لاپتہ
طوفان کے سبب فجی میں سیلاب، 1 ہلاک 5 لاپتہ

By

Published : Feb 1, 2021, 6:00 PM IST

بحرالکاہل میں آئے طوفان نے فجی میں طغیانی کی صورتحال پیدا کی جس کے سبب رہائشیوں کو بچانے کے علاوہ ہزاروں افراد کو محفوظ پناہ گاہوں تک بھیجنا پڑا۔ طوفان کے سبب اب تک ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر لاپتہ ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ دفتر نے اطلاع دی ہے کہ ایک 49 سالہ شخص غرقاب ہو گیا جبکہ چار ماہی گیر اور ایک چھوٹا بچہ لاپتہ ہے۔ آفس ڈائریکٹر واسیٹی سوکو نے کہا کہ سووا کے قریب ایک ندی کے کنارے غیر متوقع طور پر بند ہو گئے جس کے سبب دیہاتیوں کو گھروں سے محفوظ مقامات کی طرف لے جانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کے دوسرے اہم جزیرے وانوا لیو میں شدید سیلاب کا خطرہ لاحق ہے کیونکہ ایک اور طوفان گزرنے کے ساتھ ہی مزید بارشیں ہو رہی ہیں۔

فجی کے وزیر اعظم فرینک بنیاماراما نے موسمی تبدیلی (گلوبل وارمنگ) کو مہلک طوفان کا باعث بتایا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'اس وقت فجی کے باشندوں کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے لیکن عالم انسانیت کو اس معاملے کے تئیں سنجیدہ ہونا ہوگا کہ آخر کار ایسا کیوں ہو رہا ہے۔'

فجی میں آئے 'یاسا' نامی ایک طاقتور طوفان سے ابھی ابھر ہی رہا تھا کہ ایک اور مصیبت سے پالا پڑا۔ یاسا طوفان میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ایک اور شخص کو 'لاپتہ' قرار دیا گیا تھا۔

طوفان کے سبب ملک تیزی سے معمول پر آنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم پیر کو رہائشی گھروں سے باہر تھے، اسکول بند رہے۔ تاہم طوفان سے غیر متاثر سول سروس سرکاری ملازمین سے کام پر لوٹنے کی ہدایت دی گئی ہے جس سے کچھ لوگ مشتعل ہوگئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details