اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا وائرس: روہنگیا پناگزین کیمپ پر خطرے کے بادل - کورونا وائرس

کورونا وائرس کا قہر دنیا بھر میں جاری ہے جبکہ بنگلہ دیش میں دنیا کے سب سے بڑے پناہ گزیں کیمپ میں اس کا خطرہ منڈلارہا ہے۔

Crowded in camps, Rohingya refugees vulnerable to virus
کورونا وائرس: روہنگیا پناگزین کیمپ پر خطرے کے بادل

By

Published : Apr 3, 2020, 3:26 PM IST

بنگلہ دیش میں ایک ملین سے زائد روہنگیا مسلمان پناہ گزیں کیمپ میں مقیم ہیں اور یہاں کورونا وائرس پھیلنے امکانی خدشات کے مدنظر مقامی انتظامیہ چوکس ہے۔ اب تک یہاں پر ایک بھی مثبت کیس درج نہیں کیا گیا ہے۔

امدادی ورکرس اس پناہ گزیں کیمپ کو کورونا وائرس کے خطرے سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ انتظامیہ کے مطابق اگر یہاں ایک کیس بھی مثبت پایا جاتاہے تو پھر صورتحال انتہائی ابتر ہوگی۔

اس کیمپ میں ایک ملین لوگوں کا ہجوم ہے اور انفیکشن پھیلنے کی صورت میں اسے روکنا ناممکن ہوگا۔

ایک امدادی ورکرس کے مطابق یہاں جگہ کی قلت اور لوگوں کا ہجوم ہے جس کی وجہ سے سوشیل ڈسٹنس کے ضوابط پر عمل کرنا ناممکن ہے۔

بنگلہ دیش میں 160 ملین افراد رہتے ہیں جبکہ یہاں کورونا وائرس کے پھیلاؤں کو روکنے کےلیے 11 اپریل تک لاک ڈاون نافذ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details