پاکستان میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 5000 سے تجاوز کر گئی ہے، ان سبھی متاثرین میں سے نصف افراد صوبہ پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔
ملک میں 15 اپریل کے بعد یہ فیصلہ لیا جائے گا کہ لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کی جائے یا نہیں۔
وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا 'حکومت لاک ڈاؤن کے متعلق 15 اپریل کو فیصلہ لے گی'۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں 10 اپریل تک خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے 620 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 201 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ان 201 افراد میں سے 181 کی حالت بہتر ہے لیکن 20 افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔