اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران نے بھارتیوں کو ایران سے بھگانے والی رپورٹ کی تردید کی

سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت اور ایران کے مشترکہ تعاون سے ایران میں موجود بھارتیوں کی کورونا وائرس سے متعلق تشخیص کی جائے گی۔ بعد ازاں انہیں ایران سے بھارت اۤنے کی اجازت دی جائے گی۔

By

Published : Mar 7, 2020, 5:13 PM IST

ایران نے بھارتیوں کو ایران سے بھگانے والی رپورٹ کی تردید کی
ایران نے بھارتیوں کو ایران سے بھگانے والی رپورٹ کی تردید کی

کورونا وائرس کے پھیلاو کے دوران ایران کی جانب سے بھارتی باشندون کو ایران سے بھگانے کی تردید کی گئی ہے۔

بھارت میں واقع ایرانی سفارتخانے نے بتایا کہ ایران سے بھارتیوں کو خارج کرنے کی بات مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔ اس کے برعکس ایران نے ہمیشہ سے ہی بھارتی باشندوں کا انتہائی گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا ہے۔

سفارتخانے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بھارت اور ایران کے مشترکہ تعاون سے ایران میں موجود بھارتیوں کی کورونا وائرس سے متعلق تشخیص کی جائے گی۔ بعد ازاں انہیں ایران سے بھارت اۤنے کی اجازت دی جائے گی۔

ایرانی سفارتخانے نے جلد از جلد انڈین کاونسل آف میڈیکل ریسرچ اور وزارت صحت کے 6 ماہرین کو ویزا جاری کیے جانے اور تہران جا کر ایران کے مشن کا کامیاب بنانے کے لیے مبارکباد پیش کی۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ دنوں ممالک ایک دوسرے کے تعاون کو جاری رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details