نیپال کی مرکزی وزارت صحت و آبادی نے کہا کہ نیپال میں کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسیز کے ساتھ ملک کے 12 اضلاع کمیونٹی ٹرانسمیشن کے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں'۔
پریس بریفنگ میں ملک کے صحت عامہ کے مشیر ڈاکٹر سریش تیواری نے کہا کہ 'نیپال اپنے دارالحکومت کھٹمنڈو سمیت 12 اضلاع میں کمیونٹی ٹرانسمیشن کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے'۔
انھوں نے ٹوئیٹ کرکے کہا ہے کہ '12 اضلاع میں سے چار ضلعوں میں روزانہ ایک ہزار سے زائد فعال کیسیز سامنے آرہے ہیں۔ دیگر آٹھ اضلاع میں بھی کورونا کے کیسیز بڑھتے جارہے ہیں'۔
ڈاکٹر سریش تیواری نے بتایا ہے کہ 'ان 12 اضلاع میں فعال کیسیز 73 فیصد حصہ ہے۔ اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ یہ 12 علاقے کورونا سے شدید متاثر ہیں۔ جس کے بعد ان علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے'۔
انھوں نے بتایا ہے کہ 'کمیونٹی ٹرانسمیشن کے تحت آنے والے اضلاع میں مورنگ، سنسری، دھنوشا، مہوتری، پارسا، باڑہ، رتہہاٹ، سرلہہی، کھٹمنڈو، للت پور، چٹوان اور روپندھی شامل ہیں۔