آسٹریلیا میں جون میں ختم ہوئی تماہی میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے اعدادو شمار میں پچھلی تین دہائی میں سب سے زیادہ سات فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔
آسٹریلیائی ادارہ شماریات کے مطابق 'مارچ کی سہ ماہی میں معیشت میں 0.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔'
آسٹریلیائی نشریاتی گروپ کی ایک رپورٹ کے مطابق 'پچھلے 30 برسوں میں آسٹریلیا کو پہلی بار مندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔'
آسٹریلیائی شماریات بیورو کے قومی اکاؤنٹس کے سربراہ، مائیکل سمڈیس نے عالمی وبا اور اس کے پیچھے کی پالیسیوں کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔