جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے 26 نئے معاملوں کی تصدیق کے بعد پیر تک متاثرین کی تعداد بڑھ کر 13771 ہوگئی، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ کورونا مریضوں کی صحت یابی کی شرح 91 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
ملک میں یومیہ معاملات کی تعداد مسلسل 25 ویں دن 30 سے کم رہی، لیکن بیرون ملک سے آنے والے نئے معاملات کی وجہ سے ڈبل ہندسے میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔
نئے معاملات میں سے 22 کا تعلق بیرون ممالک سے ہے۔ بیرون ممالک سے اب تک آنے والے کورونا معاملات کی تعداد 2067 ہوگئی ہے۔