اردو

urdu

ETV Bharat / international

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں دس گنا اضافہ: عالمی ادارہ صحت

دنیا بھر میں گزشتہ چند مہینوں سے جاری کورونا وائرس کا خوف فی الحال کم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے، تازہ اطلاعات کے مطابق اس وباء سے امریکہ میں مرنے والوں کے تعداد بڑھ کر 6 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : Mar 3, 2020, 4:38 AM IST

Updated : Mar 3, 2020, 5:48 AM IST

گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت نے بھی اس بات کا اکشاف کیا تھا کہ چین میں اس وباء سے متاثر افراد کی تعداد میں کمی واقع ضرور ہوئی ہے تا ہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر اس کے پھیلاو میں تقریبا دس گنا اضافہ درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اس وباء کے پیش نظر عرب نے بھی عمراہ اور مسجد نبوی کی زیارت پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

کورونا وائرس

ایران کے بعد اس وباء کے متعدد کیسز دیگر خلیجی ممالک جیسے کہ اومان، طونس، عرب سمیت کئی دیگر ممالک میں بھی میں بھی پائے جا رہے ہیں۔ وہیں کئی ممالک نے ایران کے سفر پہلے ہی پابندی عائد کر دی ہے تا ہم متحدہ عرب امارات نے ایران سے اپنے شہریوں کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

وہیں یوروپ کے بھی کئی ممالک اس کے زد میں آچکے ہیں۔ اٹلی میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 بڑھ کر 52 ہو گئی جبکہ متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2000 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس

تا ہم چین کے ہمسایا ملک جنوبی کوریا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 22 ہو گئی تا ہم متاثر افراد کے تعداد بڑھ کر پانچ ہزار کو تجاوز کر چکی ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے اثرات کے سبب سویس فٹبال لیگ کو 23 مارچ تک کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت نے بھی اس بات کا اکشاف کیا تھا کہ چین میں اس وباء سے متاثر افراد کی تعداد میں کمی واقع ضرور ہوئی ہے تا ہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر اس کے پھیلاو میں تقریبا دس گنا اضافہ درج کیا گیا۔

کورونا وائرس

اگر بات دنیا کے کاروبار کی کی جائے تو امریکی شیئر مارکیٹ میں گزشتہ سات دنوں کے مسلسل گراوٹ کے بعد آج زبردست تیزی دیکھی گئی۔ ڈاو جونس آج کاروبار کی شروعات تقریبا 1300 پوائنٹ کی تیزی کے ساتھ کی۔ ایسا بتایا جا رہا ہے کہ ایسا مانا کورونا وائرس پر قابو پائے جانے کی امید کے ساتھ ہوا ہے۔

کورونا وائرس
Last Updated : Mar 3, 2020, 5:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details