اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان میں کورونا وائرس : متاثرین 5374، اموات 93 ہوگئیں - آج مزید کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرین میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج مزید کیسز رپورٹ ہونے سے ملک میں متاثرین کی تعداد 5 ہزار374 جبکہ اموات 93 ہوگئیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس : متاثرین 5374، اموات 93 ہوگئیں
پاکستان میں کورونا وائرس : متاثرین 5374، اموات 93 ہوگئیں

By

Published : Apr 13, 2020, 3:54 PM IST

اس مہلک وائرس کا اثر پاکستان میں اپریل ماہ سے مزید تیز ہوگیا ہے۔

یکم اپریل سے اب تک نہ صرف ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد دوگنا بڑھی بلکہ اموات میں بھی روزانہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

پیر کو بھی ملک میں کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی اور اسلام آباد میں مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرکاری سطح پر اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مزید 12 افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔

ان نئے متاثرین کے بعد دارالحکومت میں متاثرہ افراد کی تعداد 131 تک پہنچ گئی۔

پیر کو آنے والے نئے اعداد و شمار میں پاکستان میں مزید 67 افراد وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہوگئے۔

جس کے بعد ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1028 سے بڑھ کر 1095 تک پہنچ گئی ہے۔

نئے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 2524 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ سندھ میں 1411، خیبرپختونخوا میں 744 اور بلوچستان میں 230 افراد وائرس سے متاثر ہیں۔

مزید برآں اسلام آباد میں 131، گلگت بلتستان میں 224 اور مقبوضہ کشمیرمیں 40 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں ہونے والی 93 اموات میں ابھی تک سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details