اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین میں کورونا کے 28 نئے معاملے - عالمی خبر

چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووِڈ 19)کے 28 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں،جس میں 24 مریضوں کا تعلق چین سے ہی جبکہ چار غیر ملکی افراد اس وبأ سے متاثر ہوئے ہیں۔

image
image

By

Published : Jun 18, 2020, 1:53 PM IST

چین کے قومی صحت کمیشن نے جمعرات کو بتایا کہ گھریلو سطح پر انفیکشن کے معاملوں میں 21 معاملے بیجنگ میں دو معاملے ہوبئی صوبے میں اور ایک معاملہ تیانجن میونسیپل کارپوریشن میں درج کیا گیا ہے۔

ملک میں اس انفیکشن سے بدھ کو کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے عالمی مرکز چین میں اس وبأ سے اب تک 83،293 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4،634 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

تقریباً 144 کروڑ کی آبادی والے ملک چین میں کورونا سے متاثر 78،394 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور فی الحال کورونا کے 265 مریض ہی زیر علاج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details