عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کا قہر دن بدن بڑھتا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 45.43 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 3.07 لاکھ سے ز ائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سي ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی مجموعی تعداد 45،42،752 ہوگئی جبکہ مجموعی 3،07،696 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔
بھارت میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہندوستان سب سے زائد متاثر ممالک کی فہرست میں 11 ویں مقام کے ساتھ ہی عالمی وبا کے مرکز چین سے آگے نکل گیا ہے۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں کورونا سے متاثرین اور ہلا ک ہونے والوں کی تعداد میں بالترتیب 3970 اور 103 کا اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں اس وبا سے اب تک 85،940 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2752 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 30،153 افراد مکمل طور صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
سی ا یس ایس ای کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 14 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔ امریکہ میں 14،42،924 افراد متاثر ہ ہیں اور 87،493 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
روس میں بھی كووڈ -19 کا قہر مسلسل تیزی سے بڑھ رہا ہے اور یہ كووڈ -19 سے سب سے زائد متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہاں اب تک 2،62،843 افراد اس کی گرفت میں آ چکے ہیں اور 2418 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔