اردو

urdu

بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 58 لاکھ 41 ہزار 428 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 174 ہو چکی ہے۔

By

Published : Aug 23, 2020, 3:32 PM IST

Published : Aug 23, 2020, 3:32 PM IST

sdf
sdf

کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 33 لاکھ 82 ہزار 74 ہو چکی ہے۔

ویڈیو

متاثرین میں سے 8 لاکھ 8 ہزار 697 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 1 کروڑ 59 لاکھ 35 ہزار 608 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 58 لاکھ 41 ہزار 428 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 174 ہو چکی ہے۔

کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 30 لاکھ 44 ہزار 940 ہو چکی ہے۔ 56 ہزار 706 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ 6 لاکھ 71 ہزار 942 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 21 ہزار 995 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر آندھر پردیش ہے جبکہ فی الحال سکم میں سب سے کم 1381 کیسز کی تصدیق ہوئی، اور یہاں 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details