اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 39 لاکھ 61 ہزار 429 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 834 ہو چکی ہے۔

سدف
سدف

By

Published : Jul 21, 2020, 3:28 PM IST

کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 48 لاکھ 55 ہزار 107 ہو چکی ہے۔

ویڈیو

متاثرین میں سے 6 لاکھ 13 ہزار 248 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 89 لاکھ 30 ہزار 281 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 39 لاکھ 61 ہزار 429 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 834 ہو چکی ہے۔

کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 55 ہزار 191 ہو چکی ہے۔ 28 ہزار 84 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ 3 لاکھ 18 ہزار 695 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 12 ہزار 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر دہلی ہے جبکہ فی الحال انڈومان نکوبار میں سب سے کم 207 کیسز کی تصدیق ہوئی، جبکہ یہاں ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details