کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 28 لاکھ 47 ہزار 151 ہو چکی ہے۔
متاثرین میں سے 5 لاکھ 67 ہزار 734 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 74 لاکھ 97 ہزار 130 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 33 لاکھ 55 ہزار 646 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 403 ہو چکی ہے۔
کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 49 ہزار 553 ہو چکی ہے۔ 22 ہزار 674 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 46 ہزار 600 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 10 ہزار 116 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر دہلی ہے جبکہ فی الحال سکم میں سب سے کم 151 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔