اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا اپڈیٹ: تازہ ترین تفصیلات 26 مئی 2020 - دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر سولہ لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ اس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 97 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔ امریکہ میں مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد 1,651,254 ہوگئی ہے جبکہ 97,850 لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے۔

سدف
دسف

By

Published : May 26, 2020, 11:00 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا بڑھتی ہی جارہی ہے پوری دنیا میں اس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر تقریبا 54.50 لاکھ ہوگئی ہے اوراب تک 3.45 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پوری دنیا میں مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد 5,449,135 ہوگئی ہے جبکہ 345,721 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہوچکی ہے۔

پوری دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سب سے اونچے مقام پر کھڑے امریکہ کے بعد اب برازیل دوسرے نمبر پر ہے جبکہ روس تیسرے نمبرمقام پر ہے۔

ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا سنگین صورت حال اختیار کررہی ہے اور یہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں متاثروں کی تعداد میں تقریبا سات ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود کی جانب سے پیرکو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک کے بتیس ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 1,38,845 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4021 لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے جبکہ 57,721 لوگ اس بیماری سے اب تک ٹھیک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر سولہ لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ اس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 97 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔ امریکہ میں مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد 1,651,254 ہوگئی ہے جبکہ 97,850 لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے۔

اس درمیان برازیل میں بھی کورونا نے سنگین صورت حال اختیار کرلیا ہے اور اب تک یہاں انفیکشن کے سب سے زیادہ معاملوں میں دنیا کا دوسرا ملک ہے۔ برازیل میں کورونا سے متاثروں کی تعداد 363,211 ہوگئی ہے اور ملک میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 22,666 ہوگئی ہے۔

روس میں بھی کووڈ کی وبا جاری ہے اوریہ اس کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونےوالے ممالک کی فہرست میں تیسرے مقام پر ہے۔ یہاں اب تک 353,427 لوگ اس کی زد میں آچکے ہیں اور 3,633 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جارہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 260,916 لوگ متاثر ہوئےہیں اور اب تک 36,875 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔

یورپ میں سنگین طور سے متاثر اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 32,877 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 230,158 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

اسپین میں مجموعی طور سے 235,772 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 28,752 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 84,095 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4638 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details