اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 23 لاکھ 56 ہزار 657 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 247 ہو چکی ہے۔

سدف
سدف

By

Published : Jun 22, 2020, 6:38 PM IST

کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 90 لاکھ 46 ہزار 208 ہو چکی ہے۔

ویڈیو

متاثرین میں سے 4 لاکھ 70 ہزار 703 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 48 لاکھ 60 ہزار 137 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 23 لاکھ 56 ہزار 657 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 247 ہو چکی ہے۔

کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔

بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 25 ہزار 282 ہو چکی ہے۔ 13 ہزار 699 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 32 ہزار 75 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 6 ہزار 170 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر دہلی ہے جبکہ فی الحال اینڈومان اینڈ نکوبار میں 48 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details