عالمی وبا کورونا وائرس كووڈ -19کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اب تک دنیا کے زیادہ تر ممالک میں اس وبا سے ایک لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 23 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں ۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سي ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی 23،06،468 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 158،902 ہو گئی ہے۔ دنیا بھر میں اب تک 591،579 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی شام جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 14792 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 488 افراد ہلاک ہوئے ہیں اب تک 2015 افراد بالکل صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
سی ایس ایس ای کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور وہاں سب سے زیادہ اموات بھی ہوئی ہیں۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے مانے جانے والے امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار چکی ہے۔ یہاں پر اب تک 734،552 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ 38،835 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں اس بیماری سے اب تک 64،840 افراد صحتیا ب بھی ہوئے ہیں ۔امریکہ کے بعد سب سے زیادہ متاثر یورپی ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 23،227 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اب تک 175،925 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں ۔