عالمی وبا کوروناوائرس (كووڈ 19) کا پھیلاؤبڑھتا ہی جا رہا ہے اور دنیا بھر میں اس کے متاثرین کی تعداد 52 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اب تک 3.38 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی متاثرین کی تعداد 52،10،065 ہوگئی ہے جبکہ 3،38،142 لوگوں کی اس وائرس سے موت ہو چکی ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے پہلے مقام پر کھڑے امریکہ کے بعد اب برازیل دوسرے نمبر پر ہے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے۔
بھارت میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جارہاہے اور اب یہاں اس سے متاثرین کی تعداد سوا لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 1،25،101 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3720 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 51،784 لوگ اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 16 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 95 ہزار سے پار کر چکی ہے۔ دنیا کی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں متاثرین کی مجموعی تعداد مسلسل بڑھتے ہوئے 16،00،937 جبکہ 95،972 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
اس دوران برازیل میں بھی کورونا وائرس نے بھیانک شکل اختیار کر لیا ہے اور اب یہ انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز میں دنیا کا دوسرا ملک ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 3،30،890 ہو گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری سے 1001 افراد کی موت کے بعد ملک میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21،048 ہو گئی ہے۔
روس میں بھی كووڈ -19 کے کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے اورروس اس کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 3،26،448 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 3249 اموات ہو چکی ہے۔
اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 2،55،544 افرادمتاثر ہوئے ہیں اور اب تک 36،475 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔