جنوبی کوریا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر 49 اور معاملوں کے سامنے آنے کے ساتھ ہی مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 12051 ہوگئی ہے۔
بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز نے بتایا کہ گزشتہ تیرہ دنوں سے فی دن تیس سے ساٹھ کے درمیان کورونا انفیکشن کےنئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ ان نئے معاملوں میں سے پانچ بیرون ممالک سے لوٹنے والے غیر مقیم ہیں۔
میٹروپولیٹن علاقوں میں مذہبی تقریبات، کال سینٹر، نرسنگ ہوم اور صحت سے متعلق شعبوں میں اکادکا انفیکشن کے معاملے ابھی بھی جاری ہیں۔ کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 277 ہے۔ اس دوران کورونا سے کسی کی بھی موت نہیں ہوئی ہے۔ ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی شرح اموات 2.3 ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کورٹنائن کئےگئے بائیس اورمریض پوری طرح ٹھیک ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے، اس کے ساتھ ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد 10,691 ہوگئی ہے۔ مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح 88.7 فیصد ہے۔