اردو

urdu

ETV Bharat / international

انڈونیشیا میں کورونا کے معاملے 34 ہزار سے تجاوز

انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، تازہ صورتحال کے مطابق ملک میں اب تک 1 ہزار 959 موتیں ہو چکی ہیں۔

انڈونیشیا
انڈونیشیا

By

Published : Jun 10, 2020, 8:12 PM IST

انڈونیشا میں کورونا وائرس کے 1241 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد بدھ کو متاثروں کی تعداد بڑھ کر 34 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور مزید 36 افراد کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1959 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان اچماد یورینٹو نے بتایا 'ملک میں متاثروں کی تعداد بڑھ کر 34 ہزار 316 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 715 اور لوگوں کے صحت مند ہونے کے بعد ٹھیک ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 129 ہوگئی ہے۔

جزیروں والے اس ملک میں سبھی چونتیس صوبے کورونا سے متاثر ہیں۔ آج مقامی وقت کے مطابق دوپہر بارہ بجے تک پانچ صوبوں سے حالانکہ کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ ان صوبوں میں ریاؤ، ریاؤ جزیروں کے گروپ، بنگ کولو، شمالی کالن منتن اور وسطی سولاویسی شامل ہیں۔

وہیں دنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے، دنیا میں اب تک 4 لاکھ سے زیادہ افراد کی کووڈ-19 سے موت ہو گئی ہے جبکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

دنیا میں اب تک 70 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details