اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا میں 6.64 ملین افراد کورونا سے متاثر - یوروپی ملک اٹلی

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36011 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 96.44 لاکھ تک پہنچ گئی۔ اسی دوران صحت مند ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 91 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے

corona
corona

By

Published : Dec 6, 2020, 4:30 PM IST

کورونا وائرس سے اب تک 6.64 ملین سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 15.28 لاکھ سے زیادہ افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں کورونا وائرس نے 66485651 افراد کو متاثر کیا ہے اور اس کی زد میں آکر 1528312 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ امریکہ میں اب تک 1.45 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 281173 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36011 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 96.44 لاکھ تک پہنچ گئی۔ اسی دوران صحت مند ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 91 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 140182 ہوگئی ہے اس کے علاوہ مزید 482 مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 140182 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 65.77 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 176628 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 24.10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 42228 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
اسرائیلی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج

فرانس میں 23.34 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 55073 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں اب تک 17.10 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 61111 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

یوروپی ملک اٹلی میں 17.09 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 59514 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 16.84 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 46252 افراد اس دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details