اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان: نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کے قصوروار کو عمر قید کی سزا - ای ٹی وی بھارت اردو

لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج خالد بشیر نے قصوروارعتیق الرحمان کو دو سال قبل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

convict sentenced to life imprisonment for sexually abusing a minor in Pakistan
پاکستان: نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کے قصوروار کو عمر قید کی سزا

By

Published : Oct 2, 2021, 9:50 PM IST

پاکستانی میڈیا کے مطابق لاہور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ملک کے صوبہ پنجاب میں ایک 12 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے قصوروار کو عمر قید کی سزا سنائی ہے اور اس پر دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج خالد بشیر نے قصوروار عتیق الرحمن کو جمعہ کے روز یہاں سے 200 کلومیٹر دور ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع میں نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی۔

متاثرہ لڑکی کے وکیل کے مطابق نابالغ لڑکی اپنے گاؤں کے مدرسے گئی جہاں عتیق الرحمان کے ساتھی بلقیس بی بی نے لڑکی کو اپنے چیمبر میں بلایا۔

اس کے بعد قصوروار نے اس کے ساتھ زیادتی کی پھر اسے ایک ویران جگہ پر چھوڑ دیا جہاں اسے کچھ مقامی لوگوں نے اسے ہسپتال پہنچایا جہاں وہ صحت یاب ہو گئی۔ اس کے بعد اس نے اپنی اذیت کا انکشاف پولیس کو کیا۔

جون میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (انویسٹی گیشنز) شارق جمال خان نے کہا کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے طالبہ کو امتحانات میں پاس کرنے کے بہانے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details